• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں محکمہ صحت کیلئے انسداد پولیو مہم درد سر بن گئی

 حیدرآباد میں محکمہ صحت کیلئے انسداد پولیو مہم درد سر بن گئی

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے باعث حیدرآباد میں محکمہ صحت کے لیئے انسداد پولیو مہم درد سر بن گئی۔ والدین بچوں کو ویکسین پلانے سے گریز کر رہے ہیں۔

حیدرآباد میں 5 سال سے کم عمر 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی مہم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے لئے ایک امتحان بن گئی ہے، جس کی وجہ نوابشاہ میں ویکسین سے مرنے والے بچوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے۔ اس کے بعدوالدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کررہے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کی اموات کی ویڈیو دیکھ کر بچوں کے والدین نے ہمیں منع کیا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے جائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکیل ابڑو کہتے ہیں کہ حیدرآباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے افراد کی تعداد تقریبا 8 سو ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے سبب یہ تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم کے دوران بچوں کو پلائے جانیوالے قطرے عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ والدین افواہوں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی ویڈیوز پر توجہ نہ دے کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ہمیشہ کیلئےمعذوری سے محفوظ بنائیں۔

تازہ ترین