سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق عمران خان کی درخواست خارج کردی ،عمران خان کے وکیل نے بتایا عائشہ گلالئی نے وزیر اعظم کےانتخابات میں ووٹ نہ دےکرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔
سپریم کورٹ میں عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے کیا تحریری استعفا آیا ہے؟
وکیل عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا تحریری استعفا نہیں آیا تاہم انہوں نے میڈیا میں پارٹی سے استعفے کا اعلان کیا تھا۔
سماعت کےدوران عمران خان کے وکیل نے بتایا عائشہ گلالئی نے وزیر اعظم کےانتخابات میں ووٹ نہ دےکرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا ،کیا پارٹی چیئرمین نے وزیراعظم کے انتخاب میں خود ووٹ دیا تھا؟
عمران خان کے و کیل نے جواب دیا کہ نہیں عمران خان شہر میں نہیں تھے۔
چیف جسٹس کےریمارکس دیے کہ اگرعائشہ گلالئی بھی یہ ہی کہیں کہ وہ شہر میں نہیں تھی تو؟
چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی لوگ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں،عدالت نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی ۔