• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل :ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

پی ایس ایل فائنل :ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی جبکہ آج رات 12 بجے سے تمام ٹکٹس آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے اور 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہورہی ہے۔

شائقین کل صبح 9 بجے سے کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ 32 شاخوں سے ٹکٹ خرید سکیں گے جب کہ آج رات 12 بجے سے آن لائن ٹکٹ کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔

شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کے لئے ٹکٹیں خرید سکیں گے جو ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے پر مشتمل ہیں۔

ٹکٹ کے حصول کے لئے شہری شناختی کارڈ ساتھ لے جانا نہ بھولیں اور ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

تازہ ترین