آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2018ء میں جنگ جیت کر دکھائیں گے، عمران خان

پاسکتان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے، نواز شریف اور آصف زرداری سے ذاتی جنگ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری قوم کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں، ہماری جنگ ڈاکوؤں سے ہے، جب تک زندہ ہوں جنگ لڑتا رہوں گا،2018ء میں یہ جنگ جیت کر دکھائیں گے ۔

x
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہلم میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 9سال پہلے ہر پاکستانی پر 35ہزار روپے قرضہ تھا، آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 30ہزار روپے کا مقروض ہے، چوری کوئی کرتا ہے قیمت مہنگائی کے ذریعے عوام ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کوروشن مستقبل تب ملےگاجب انہیں اچھی تعلیم اورخوراک دیں گے، جوپاکستان ہم چاہتے ہیں اس میں عام گھرانے سے بچہ سرکاری اسکول سے پڑھ کر بڑے عہدے پر پہنچ سکے گا، پاکستان میں ایک چھوٹا طبقہ امیرہورہاہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ جب قوم کا پیسہ چوری ہو کر باہر جاتا ہے تو پانی اور روزگار نہیں ملتا، اب جونیئر ڈان شہباز شریف باری لینے آئے ہیں، اب شہباز شریف کی باری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری جنگ کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے کسی کی ذات کے خلاف نہیں، 2018ء میں ایک نئے پاکستان کی ضرورت ہے۔

جہلم میں عمران خان کے خطاب کے فوری بعد پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے، اس سے قبل گزشتہ روز بھی عمران خان کے خطاب کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا اور نوبت مارپیٹ پر پہنچ گئی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں