• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کا تریپورہ میں گائے کے گوشت پر پابندی سے انکار

بی جے پی کا تریپورہ میں گائے کے گوشت پر پابندی سے انکار

بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت کی ریاست تریپورہ میں گائے کے گوشت پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا۔

بی جے پی کے رہنما سنیل دیو دھر کا کہنا ہے کہ تریپورہ کے ہندو بھی مسلمانوں اور عیسائیوں کی طرح گوشت کھاتے ہیں، یہاں گائے کے گوشت پر پابندی نہیں لگ سکتی۔

اس سے پہلے بی جے پی ہی بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے کے گوشت پر پابندی لگواچکی ہے۔

اسی جماعت کے دھڑے شیوسینا کے ’گئو رکھشک‘ یعنی خود ساختہ گائے کے محافظ بعض مسلمانوں کو صرف اس شبہے میں موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں کہ ان کے گھر میں گائے کا گوشت رکھا تھا۔

تازہ ترین