بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹوئٹر پر مقبولیت کا بھانڈہ پھوٹ گیا، ان کے 4کروڑ 10لاکھ مداحوں میں سے 60فیصد جعلی نکلے۔
خود ٹوئٹر نے اپنی آڈٹ رپورٹ جاری کر کےیہ بھانڈہ پھوڑا ہے جس کے مطابق سب سے زیادہ جعلی اکاؤنٹ بھارتی وزیراعظم کے نکلے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 37فیصد فالوور،پوپ فرانسس کے 59فیصد اور سعودی شاہ سلمان کے 8فیصد فالوورز جعلی ہیں۔