• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نوازشریف سے فضل الرحمٰن کی اہم ملاقات

سابق وزیراعظم نوازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ،جس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی ہے۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور فضل الرحمٰن ایک دوسرے کے قابل اعتماد اتحادی ہیں، اس ملاقات سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔


تازہ ترین