• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے روس سے اعلیٰ سطح کے سفارتی تعلقات معطل کر دیے

برطانیہ نے روس سے اعلیٰ سطح کے سفارتی تعلقات معطل کر دیے

برطانیہ نے روس سے اعلیٰ سطح کے سفارتی تعلقات معطل کردیے ہیں، وزیراعظم تھریسا مے نے روس کے تمام 23سفارتکاروں کو ایک ہفتے میں برطانیہ چھوڑنےکا حکم دیدیا۔

دونوں ممالک کےد رمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے باعث روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا طے شدہ دورۂ برطانیہ بھی منسوخ کر دیا گیاہے۔

وزیراعظم تھریسا مے کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ برطانیہ میں روس کےجاسوسی نیٹ ورک کوتوڑنے کے لیے کیا گیا۔

پچھلے دنوں ایک سابق روسی خفیہ ایجنٹ اور اس کی بیٹی پر برطانیہ میں اعصابی گیس کے حملے کے بعد روس برطانیہ تعلقات میں کشیدگی ہے۔

برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں منعقدہونےوالےورلڈکپ فٹبال میں برطانوی شاہی خاندان اور برطانوی وزرا شریک نہیں ہونگے۔

اس سے پہلے جب برطانیہ نے اعصابی گیس کے حملے پر روس سے وضاحت مانگی تھی تو روس نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیوکلیئر سپرپاورکو جواب دینے کاحکم نہیں دیاجاسکتا ۔


تازہ ترین