آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جے یوآئی کے 3سینیٹرز نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ نہیں دیے

سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے 3سینیٹرز نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین نے انتخاب میں ن لیگ کو مطلوبہ ووٹ نہ ملنے کی تحقیقات جاری ہیں، حکمران جماعت کی اتحادی جے یو آئی (ف) کےصرف مولانا عبدالغفور حیدری نے ووٹ دیا ۔

x
Advertisement

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی کلثوم پروین اور فاٹا سے سینیٹرمرزا آفریدی نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جبکہ باقی دو ووٹ نہ ڈالنے والے سینیٹرز کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جے یوآئی ف کے 3سینیٹرز کے ووٹ نہ دینے کے حوالے سے نوازشریف نے ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمٰن نے نوازشریف کو خود پارٹی میں تحقیقات کرکے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں