• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیرا پھیری کرکے مشین سے کھلونے نکالنے والی چینی خاتون


چین کے شاپنگ مال میں خاتون نے ہیرا پھیری کرتے ہوئے منیجر کو چکمہ دے کر کلاء مشین سے کئی کھلونے نکال لیے۔

یوں تو دنیا میں کئی لوگ شاپنگ مالز میں نصب کلا مشین (Claw Machine) پر اپنی قسمت آزماتے ہیں لیکن زیادہ تر کچھ ہاتھ نہیں آتا تاہم اس چینی خاتون نے تو کمال ہی کر دیا۔

ہیرا پھیری کرکے مشین سے کھلونے نکالنے والی چینی خاتون

چین کے ایک شاپنگ مال میں خاتون نے مقناطیس کا استعمال کرتے ہوئے کلاء مشین سے درجنوں کھلونے باہر نکال لیے۔

خاتون کو اتنے سارے کھلونے جمع کرتے دیکھ کر منیجر بھی وہاں پہنچ گیا لیکن اس چالاک خاتون نے اسے چکمہ دے دیا اور اس کے جانے کے بعد دوبارہ ہیرا پھیری میں مشغول ہو گئی۔

خاتون کی ہیرا پھیری پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔


تازہ ترین