• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ میں دھماکا،4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جا ں بحق

رائیونڈ میں دھماکا،4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جا ں بحق

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں4 پولیس اہلکاروں سمیت6افرادجاں بحق ہو گئے۔


لاہور پولیس کے مطابق دھماکا پولیس چوکی کے قریب اس وقت ہواجب پولیس کی ڈیوٹی شفٹ تبدیل ہو رہی تھی ، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تفتیش جا ری ہے کہ آیا دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا یا یہ کوئی خود کش حملہ تھا۔

رائیونڈ میں دھماکا،4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جا ں بحق

دھماکے میں ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہو ئی ہے اور ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹائم ڈیوائس اسی موٹر سائیکل میں نصب کی گئی تھی تاہم ابھی اس بارے میں حتمی طورپر تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے ۔

رائیونڈ میں دھماکا،4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جا ں بحق

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے دھماکے کے مقام کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور مختلف پہلوئوں سے تفتیش جا ری ہے۔

رائیونڈ میں دھماکا،4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جا ں بحق


تازہ ترین