تھائی لینڈ میں منی ٹرک پر بھاری بھرکم بانس لے جانا ڈرائیور کیلئے امتحان بن گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھاری بھرکم سامان کو گاڑی پر رکھ کر لے جانا اکثر ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیتا ہے۔
کچھ ایسی ہی مشکل کا سامنا تھالینڈ میں ایک ڈرائیورکو کرنا پڑا جب درجنوں بانس کو لیے عمودی ڈھلوان والی سڑک پر چڑھنا نہ صرف مشکل ہوگیا بلکہ امتحان بن گیا۔
یہ دلچسپ مناظر تھائی لینڈ میں دیکھے گئے جب ایک ڈرائیور منی ٹرک پر درجنوں بھاری بھرکم بانس لاد کر لے جا رہا تھا کہ اسی دوران ڈھلوان والی سڑک پر اوپر کی جانب چڑھتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا ۔
یوں تمام بانس ٹرک سے نکل پر سڑک پر آگرے تاہم خوش قسمتی سے ٹرک اُلٹنے سے بال بال بچا۔