آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رائے ونڈ میں دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق خود کش حملہ آور تبلیغی اجتماع میں داخل ہونا چاہتا تھا۔


سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ  آور رائیونڈ اجتماع میں داخل ہونا چاہتا تھا۔

رائے ونڈ میں دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکےجانے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے اور 25 زخمی ہوگئے۔

رائے ونڈ میں دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں