آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی: دودھ کی قیمت بڑھا کر 95 روپے کرنے پر اتفاق

کمشنر کراچی کی زیر صدارت دودھ کی قیمت سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں دودھ کی قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 95 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں دودھ کی قیمت 85 سے بڑھا کر 95 روپے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ دکانداروں کے نمائندوں نے اپنے منافع میں سے 75 پیسے کم کرنے کو مسترد کردیا ہے۔

صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز شاکر عمرگجر کے مطابق دکانداروں کےلیے فی لیٹر دودھ کا نرخ 85 روپےسے بڑھاکر 95 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

شاکرگجر کے مطابق کمشنر کراچی کے نوٹی فکیشن کے بعد ہی نئے نرخ پر عملدر آمد شروع ہو گا جبکہ دودھ کے نئے نرخ کا نوٹی فکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آل کراچی ملک ریٹیلرز سیکرٹری واحد گدی کےمطابق دکان داروں کا منافع 6 روپے سے کم کرکے 5.25 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے، دکانداروں نے منافع میں 75 پیسے کی کمی کو مسترد کردیاجبکہ کراچی میں دودھ کی دکانیں آج بھی بندرہیں گی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے مہنگائی کی شرح کے حساب سے ہر تین ماہ بعد دودھ کے ریٹ کا اجلاس ہوگا، جس میں مہنگائی کے تناسب سے دودھ کی قیمت میں اضافے یا کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں