آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خوش رہنےکی عالمی درجہ بندی، پاکستانی بھارتیوں سے آگے

انسانی مسرت اور خوشی کی عالمی درجہ بندی میں اس سال پاکستان نے بھارت کو اٹھاون درجے پیچھے چھوڑ دیا ہے،اقوام متحدہ کے جاری کردہ خوشی کے عالمی انڈیکس میں پاکستان 75 ویں پوزیشن اور بھارت 133 ویں پوزیشن پر آیا ہے۔

دو ہزار اٹھارہ کے خوشی کے انڈیکس میں سارک ممالک میں سے پاکستان پچھلے سال کے مقابلے میں 5 درجے بہتری کے ساتھ 75 ویں پوزیشن پر ہےجبکہ بھوٹان 97، نیپال 101 ، بنگلہ دیش 115، سری لنکا 116 ، بھارت 133 اور افغانستان 145 ویں درجے پر آیا ہے یعنی افغانستان کو چھوڑ کر جنوبی ایشیا میں بھارت سب سے پیچھے ہے۔

اقوام متحدہ کے 2018 کے خوشی کے انڈیکس میں 156 ممالک کا فی کس آمدنی، سماجی سپورٹ، صحت مند زندگی، سماجی آزادی، فراخ دِلی اور شفافیت جیسے شعبوں میں جائزہ لیا گیا ۔

اس سالانہ سروے میں فن لینڈ کو دنیا کا سب سے خوش ملک پایا گیا جبکہ امریکی باشندوں میں زیادہ کمانے کے باوجود خوشی کم ہوتی جا رہی ہے،اس سال امریکہ 14 سے گر کر 18 ویں نمبر پر اور برطانیہ 19 ویں نمبر پر ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں