• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی سفارتکاروں کو جاسوس قرار دینے کا جواب جلد دیں گے، روس

روسی سفارتکاروں کو جاسوس قرار دینے کا جواب جلد دیں گے، روس

روس کا کہنا ہےکہ برطانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو جاسوس قرار دینے اور ملک بدری کا جلد جواب دیا جائے گا، امریکا نے سلامتی کونسل سے روس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں برطانوی سفیر نے الزام عائد کیا کہ اعصابی گیس کا حملہ ریاستی پشت پناہی میں کیا گیا۔

امریکی سفیر نکی ہیلی بولیں روس کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔

روسی سفارتکاروں کو جاسوس قرار دینے کا جواب جلد دیں گے، روس

الزامات مسترد کرتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھاکہ اشتعال انگیز حملہ الیکشن سے پہلے روس کی ساکھ متاثر کرنے کےلیے کیا گیا، برطانیہ کیمائی مادہ روس کو فراہم کرے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے روس سے اعلیٰ سطح کے سفارتی تعلقات معطل کردیے ہیں، وزیراعظم تھریسا مے نے روس کے تمام 23سفارتکاروں کو ایک ہفتے میں برطانیہ چھوڑنےکا حکم دیدیا۔

روسی سفارتکاروں کو جاسوس قرار دینے کا جواب جلد دیں گے، روس

دونوں ممالک کےد رمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے باعث روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا طے شدہ دورۂ برطانیہ بھی منسوخ کر دیا گیاہے۔

روسی سفارتکاروں کو جاسوس قرار دینے کا جواب جلد دیں گے، روس

پچھلے دنوں ایک سابق روسی خفیہ ایجنٹ اور اس کی بیٹی پر برطانیہ میں اعصابی گیس کے حملے کے بعد روس برطانیہ تعلقات میں کشیدگی ہے۔

تازہ ترین