آپ آف لائن ہیں
پیر9؍ذیقعدہ 1439ھ 23؍جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کترینہ کی عامر کو 53 ویں سالگرہ پر پرمسرت مبارکباد

دلفریب اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار عامر خان کی 53 ویں سالگرہ کے موقعے پر انہیں ایک پر مسرت مبارکباد دی اور اس کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں عامر خان اور کیترینہ دونوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کے ڈانس کی ریہرسل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


سالگرہ کے مسرت بخش پیغام میں کترینہ نے لکھا کہ ’عامر خان سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اس سال کی طرح ہم بہت سے رقص  ایک ساتھ کریں۔

کترینہ کی عامر کو 53 ویں سالگرہ پر پرمسرت مبارکباد

کترینہ اور عامر خان اس سے پہلے بھی سپر ہٹ فلم ’دھوم 3‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اس وقت یہ دونوں بالی ووڈ اسٹارز اپنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

عامر خان نے بدھ کے روز فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی کاسٹ کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی اس کے بعد وہ جودھ پور چلے گئے جہاں انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ منائی۔

سوشل میڈیا  پر شئیر کرتے ہوئے عامر خان نے لکھا کہ ان کی یہ سالگرہ بہت مصروفیت میں گزری انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے حوالے سے بہت زیادہ پر جوش ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں