آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی ایس ایل فائنل: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع، ویب سائٹ کرش

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی ویب سائٹ کریش کر گئی،پی سی بی نے 25مارچ کو کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا ذمہ ایک نجی کوریئر کمپنی کو دیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا جس کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی لیکن بے انتہا رش کے باعث چند منٹ میں ہی کوریئر سروس کی ویب سائٹ کریش کر گئی۔

پی ایس ایل فائنل: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع، ویب سائٹ کرش

کرکٹ کے دیوانوں کو اپنے کمپیوٹر کی اسکرین پر ایک ہی میسج دکھائی دے رہا ہے You are next in lineیعنی انتظار فرمائیے ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تماشائیوں کی گنجائش تو لگ بھگ 30 ہزار ہے جس میں سے 25 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کےلیےمختص کیے گئے ہیں۔

کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کےٹکٹ صبح 9 بجے سے کوریئر کمپنی کی 32 شاخوں پر بھی دستیاب ہوں گے، ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں