نیویارک(آئی این پی)معروف سرچ انجن گوگل نے اڑن گاڑیوںکو متعارف کرنے کی تیاری شروع کردی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطاق جون 2016 میں گوگل کے شریک بانی اور اب الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیری پیج کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ 2 اڑن گاڑیوں کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں، جس میں سے ایک ماڈل فلائیر ری کریشنل کو پیش کیا گیا تھا اور اب دوسری گاڑی کورا کو متعارف کرایا گیا ہے۔