• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اچانک ایک موٹرسائیکل بہت زور سے گلی کے کھمبے سے ٹکرائی۔
دھماکا ہوا تو میں اچھل پڑا۔
پھر جائے حادثہ کی طرف بھاگا۔
وہاں سولہ سترہ سال کا لڑکا گھٹنا پکڑ کے ہائے امی ہائے ابو کررہا تھا۔
بیس بائیس سال کی ایک لڑکی فٹ پاتھ پر بیٹھی بازو سہلارہی تھی۔
موٹرسائیکل ٹیڑھے کھمبے سے کچھ دور غش میں پڑی تھی۔
’’موٹرسائیکل چلانی نہیں آتی تو چلاتے کیوں ہو؟
خود بھی چوٹ کھائی اور اپنی باجی کو بھی زخمی کردیا۔‘‘
میں نے لڑکے کو ڈانٹا۔
اُس بے چارے نے رونی صورت بناکر کہا،
’’انکل! موٹرسائیکل میں نہیں، باجی چلارہی تھیں۔‘‘
تازہ ترین