• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سرجانی ٹائون کے علاقے میں قبضہ مافیا سرگرم ہے خصوصاً سیکٹر7Cمیں ایس ٹی4میں پلاٹوں پر قبضہ کرنا ایک کاروبار بن چکا ہےغریب لوگوں نے معلوم نہ ہوتے ہوئے چائناکٹنگ کے پلاٹوں کی خریداری کی ان کے پلاٹوں پر قبضہ ہوگیا ہے کوئی بھی اس کا نوٹس نہیں لے رہا ۔ ایک ایک پلاٹ کئی کئی فائلیں موجود ہیں مالک جب اپنے پلاٹ پر جاتے ہیں تو پہلے سے موجود غنڈہ عناصر مارنے مرنے پر تیار ہوجاتے ہیں ۔ شریف آدمی کہاں جائے پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ،کے ڈی اے میں کوئی شنوائی نہیں ہے،محکمہ بھی مجبوری ظاہر کردیتا ہے ۔ ہزاروں بوڑھے اور ریٹائرڈ لوگ اپنی پوری زندگی کی پونجی گنوا بیٹھے ہیں ۔ درخواست ہے کہ لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے اور ان سے پلاٹ خالی کرائے جائیں ۔
(آفتاب احمد ۔سرجانی ٹائون)
تازہ ترین