• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر پیر زادہ(14مارچ2018)اخلاقیات کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے

٭جناب یاسر پیرزادہ صاحب آپ نے درست بات کی ہے مگر کیا آپ نہیں سمجھتے کہ آج کل جو ہورہا ہے اس کا براہ راست تعلق ہمارے حکمرانوں سے ہے اس کے علاوہ ہمارے عوام بھی پل میں تولہ پل میں ماشہ ہو جاتے ہیں جنہیں ابھی تک خود نہیں پتا کہ وہ جمہوریت پسند بھی ہیں یا نہیں۔ (ثانیہ عثمان)
٭جناب آپ نے درست کہا یہاں تمام سیاست دان ایک ہی صفت کے حامل ہیں ایک دوسرے پر بلا خوف و خطر الزامات تو لگا دیتے ہیں مگر وہی الزامات جب ان پر لگائے جاتے ہیں تو وہ مظلومیت کا رونا روتے ہیں ۔ (وہاب خان،کوئٹہ)
٭جناب کبھی کراچی کے المیے پر بھی قلم اٹھائیں لوگوں کو نوازشریف کے تینوں ادوار میں کراچی پر کئے گئے مظالم کی کوئی جھلک دکھایئے۔(محمد مظہر،جنوبی افریقہ)
تازہ ترین