• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔سرمیں نے ایل ایل بی کیا ہے اورابھی میں اپنے میجرز کے انتخاب میں بہت الجھن کا شکار ہوں،برائے مہر بانی مجھے بتائیں کہ میںایل ایل ایم کارپوریٹ یا ہیومن رائٹس میں سے کس مضمون میں کروں،میری زیادہ دلچسپی ایل ایل ایم ہیومن رائٹس میں ہے،براہ کرم میری راہنمائی فرمائیں ۔ (بلال۔اسلام آباد )
ج۔ایل ایل ایم ہیومن رائٹس کرنے کے بعد آپ کےلئے دنیا کی مشہور اور بہترین ایجنسیوں اور نجی این جی اوزمیں کام کرنے کے مواقع موجودہیں جو انسانی حقوق کےلئے کام کرتی ہیںجن میں سے ,یونیسیف،یو این،یونیسکو ،قابل ذکر ہیں،کارپوریٹ لا اپنی ذاتی ترقی تک ہی محدود ہے اگر آپ اپنا کیریئر کامرس اور بزنس میں بنانا چاہتے ہیںتو آپ اس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س۔میں نے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کیا ہے ،برائے مہر بانی مجھے بتائیں کہ مجھے ایم بی اے(پروجیکٹ مینجمنٹ) یا ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں سے کس کا انتخاب کرنا چاہئے؟ (طارق ۔لاہور)
ج۔اگر آپ پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیںتو میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ مزید ایک یا دو سال کے لئے تعلیم میں خود کو مصروف نہ کریں ،آپ اپنی انڈسٹری میں ملازمت یا انٹرنشپ تلاش کرنے کی کوشش کریں اس سے یقیناً آپ کو ماسٹرز اور اپنی فیلڈ کے انتخاب میں مدد ملے گی،اگر آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو ایم ایس سی کمیونیکیشن اورالیکٹریکل انجینئرنگ کرنی چاہئے۔
س۔ ایجوکیشن کونسلنگ کے حوالے سے مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے۔میں نے بی ایس سی آئی۔ٹی کیا ہے اورآئی ٹی کے شعبے میںنیٹ ورک سپورٹ انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا ہوں،میں آگے ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں تاکہ آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ سکوں۔آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ مجھے کونسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے جس سے مجھے اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔ (رمیض علی۔ سیالکوٹ)
ج۔اگر آپ ماسٹرز میں جانا چاہتے ہیں توآپ ایم ایس سی ڈسٹریبیوٹڈ نیٹ ورکس یا ایم ایس سی کمپیوٹر نیٹ ورکس میں کریں اور خصوصاََ بیرون ملک کی کسی یونیورسٹی سے کریںلیکن اگر بیرون ممالک آپ مالی حالات کی وجہ سے نہیں جا سکتے تو آپ پاکستان کی یونیورسٹی سے یہ ڈگری کر سکتے ہیں۔
س۔سر میں سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا طالبعلم ہوں، میںیہ جانتا ہوں کہ سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں کیریئر بنانے کے بہت وسیع مواقع ہیں لیکن مجھ میں ایسی کیا خاصیت ہونی چاہئے جس سے گریجویشن کے بعد مجھے زیادہ جلدی اور آسانی سے ملازمت کے مواقع حاصل ہوں،اس کے علاوہ اگر میں ماسٹرز کرتا ہوںتو مجھے کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے؟ (نعمان مسعود ۔سرگودھا)
ج۔میرایہ مشورہ ہے کہ آپ سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی انڈسٹری میں چند سال کام کریں تاکہ اس میں آپ کو اندازہ ہو سکے کہ آپ کوکس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے اور جب آپ سپیشلائزیشن کا انتخاب کریں تو آپ ایم ایس سی سائبر کرائم،یا کلائوڈ کمپیوٹنگ میں سے کسی ایک کا چنائو کریں،یہ یقیناً آپ کو پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں میں کیریئر کے مواقع فراہم کرے گا۔

تازہ ترین