• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل، کراچی میں ٹکٹس کی فروخت شروع

پی ایس ایل فائنل، کراچی میںٹکٹس کی فروخت شروع

پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائےگا،میچ کے لئے ٹکٹس کی فروخت کراچی میں شروع ہوگئی ۔

شائقین کرکٹ صبح سے ہی کورئیر کمپنی کی مقررہ شاخوں پر پہنچ گئے ،بڑی تعداد میں لوگ قطاریں لگائے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

کراچی کے فینز طویل عرصےبعد انٹرنیشنل اور نیشنل اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ پائیں گے۔یہی وجہ ہے کہ شائیقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹکسٹس کے حصول کےلئے بے چین نظر آئی۔

گزشتہ رات آن لائن ٹکٹس کی فروخت کے دوران بے انتہا رش کے باعث چند منٹ میں ہی کورئیر سروس کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔

آج سے کورئیر کمپنی سےملنے والے ٹکٹس کےلئے بھی فینز لمبی لمبی قطاریں لگائے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں جبکہ مختلف سینٹرز پر صورتحال دیکھتے ہوئے پولیس اور رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے۔

کوریئر کمپنی کی مقرر کردہ 32شاخوں میں کرکٹ کے دیوانے گرمی میں ٹکٹس حاصل کرنے کےلئے بے چین ہیں۔

1ہزار،4ہزار،8ہزاراور12ہزارتک کی ٹکٹیں دستیاب ہیں اور ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں لی جاسکتی ہیں۔

آئی آئی چند ریگرروڈ،ایئرپورٹ ،آرٹس کونسل،شاہین کمپلکیس ،میمن مسجد، میٹروپول،ایئرپورٹ فلک ناز پلازہ اورحیدری کے کوریئر سینٹرز برانچز پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔

تازہ ترین