• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان پی ایس ایل کے فائنل کے بعد کیا جائے گا۔ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے لیکن قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ پاکستان میں بیٹھ کر لے رہے ہیں۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیئے پاکستان ٹیم کو حتمی شکل دینے کے لیئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ۔

کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان فٹ رومان رئیس کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حسین طلعت، آغا سلمان اور آصف علی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیئے مضبوط امیدوار ہیں ۔ محمد عرفان بھی ٹیم میں واپسی پر غور کیا جا رہا ہےجبکہ محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آرام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

تازہ ترین