• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آوارہ کتوں سے تنگ علاقہ مکینوں کا انوکھا احتجاج

کراچی: آوارہ کتوں سے تنگ علاقہ مکینوں کا انوکھا احتجاج

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کتوں کی بہتات سے پریشان علاقہ مکینوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے درجن بھرکتے بوریوں میں بند کر کے کونسلر آفس کے دروازے پر ڈال دیئے۔


ذرائع کے مطابق بوری بند زندہ کتوں کو رکشوں کے ذریعے ٹاؤن آفس لایا گیا اور انہیں کونسلر آفس کے مرکزی دروازے کے سامنے ڈال دیا گیا جس کے بعد کونسلر آفس کاعملہ شدید پریشان دکھائی دیا۔

علاقہ مکینوں کا موقف ہے کہ ایک سال سے کونسلرز کی منتیں کر رہے ہیں کہ علاقے سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جائے، تاہم آفس والے کہتے ہیں کہ کتے مارنے کے کیپسول نہیں ہیں،لہذا آج ہم نے تنگ ہو کر مجبوراً یہ قدم اٹھایا ہے۔

تازہ ترین