• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی دھڑےاتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں، سعودی عرب

فلسطینی دھڑےاتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں، سعودی عرب

سعودی عرب نے فلسطینی دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئینی حقوق کے حصول کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنی صفوں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ فلسطینیوں کے درمیان اتحاد ہی انہیں اپنے حقوق کے حصول میں مدد گار ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے غزہ کی پٹی کے دورے کےدوران ان کے قافلے پر ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے تھے، تاہم اس واقعے میں وزیراعظم اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔

تازہ ترین