• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپورٹس راؤنڈ اپ:اسکواش کھلاڑیوں کو نئے امتحان کا سامنا

اسپورٹس راؤنڈ اپ:اسکواش کھلاڑیوں کو نئے امتحان کا سامنا

نصر اقبال

پاکستان ا سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ٹیم چیمپیئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد کے مصحف علی میرا سکواش کمپلکس میں جاری ہیں ۔ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے لئے مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین میں مدنیہ ظفر، سعادیہ گل، فوزیہ ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ ایشین ٹیم چیمپیئن شپ میں 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلا جائے گا۔

 کامن ویلتھ گیمز میں کے لئے فرحان زمان، طیب اسلم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور اور مدنیہ ظفر پاکستان نمائندگی کریں گے کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی، 8 رکنی قومی ٹیم ایشین سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 17 مارچ کو کوریا رووانہ ہوگی۔

 یہ چیمپیئن شپ 21 مارچ سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی چار مرد اور چارخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رفعت خان، مدینہ ظفر، سعدیہ گل اور فضا ظفر شامل ہیں، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جن کو کوچ محمد یاسین تربیت دے رہے ہیں ہیں* 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گی۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ:اسکواش کھلاڑیوں کو نئے امتحان کا سامنا
ہاکی ٹیم کے نئے غیر ملکی کوچ رولنٹ اولٹیمنز ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی کیمپ میں لیکچر دے رہے ہیں

 قومی کھلاڑیوں کو اس ایونٹ میں سخت چیلنجوں کا سامنا ہوگا، جس میں روایتی حریف بھارت بھی شامل ہے،پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے ایونٹ کیلئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں محمد رضوان سینئر کپتان اور عماد شکیل بٹ نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، محمد عرفان سینئر، تعظیم الحسن، مبشر علی، فیصل قادر، توثیق ارشاد، تصور عباس، ابوبکر محمود، محمد عرفان جونیئر، شفقت رسول، دلبر، عتیق ارشاد، علی شان اور ارسلان قادر شامل ہیں،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ خواتین چمپئن شپ روواں سال 4 سے 7 مئی تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلی جائے گی۔ 

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں*سندھ ایتھلیکٹکس ایسوسی ایشن کا اجلاس اس کے صدر اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنید حسین لاکھانی کی صدارت میں ہوا ۔

جس میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص، لاڑ کانہ اور شہید بے نظیر آباد کے عہدے داروں نے شر کت کی، سندھ کے عہدے دار سکریٹری تاج محمد مہر، ایگزیکٹیو نائب صدر حمیرا خان، فنانس سکریٹری ناظمہ اظہر ، محمد طالب کے علاوہ پاکستان ایتھلیکٹکس فیڈریشن کے نمائندے بریگڈئیر(ر) سلطان ستی نے خصوصی طور پر شر کت کی، اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے صدر حنید لاکھانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں اس کھیل کی ترقی کے مربوط پر گروام تشکیل دیا ہے، جس کے تحت 12سے14اگست تک کراچی میں انٹر یونیورسٹی ایتھلیکٹکس چیمپین شپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

جس میں صوبے بھر کی جامعات کو مدعو کیا جائے گا، انہون نے کہا کہ ہم انٹر کالجیٹ، اسکولیز ایونٹ بھی منعقد کریںگے، صوبے بھر کی ایسوسی ایشنوں کو فعال کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی نے کراچی اور سندھ سے بے شمار کھلاڑیوں نے ملکی اور عالمی سطح پر اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا، ہم اس سنہرے دور کو واپس لائیں گے، ایسوسی ایشن کے سکریٹری تاض مہر نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کو پاکستان فیڈریشن تسلیم کرتی ہے۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ:اسکواش کھلاڑیوں کو نئے امتحان کا سامنا
سکریٹری ایجوکیشن پرویز احمد اسپورٹس گالا خواتین والی بال ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے

 اس کھیل میں اب کسی بھی دوہری ایسوسی ایشن کو قبول نہیں کیا جائے گا،حکومت سندھ اور سندھ اسپورٹس بورد ان لوگوں کی حوصلہ شکنی کرے،، حمیرا خان نے کہا کہ اس کھیل میں کچھ لوگوں نے مالی فوائد کے حصول کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے، ناظمہ اظہر نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں آپس کی لرائی سے کھلاڑیوں کو زیادہنقصان ہوا ہے اباس سلسلے کو ختم کیا جائے گا

*قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑیوں کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی برے حالات میں داد رسی کا خیال آ ہی گیا، جس کا بیڑا سابق ہاکی اولمپئن اور پی ایچ ایف کے ڈی جی ڈیولمپنٹ نوید عالم نے اٹھایا ہے،، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق ہاکی کپتان منصور احمد جو ان دنوں شدید علیل ہیں ،ان کی بیماری کے بعد میں نے ہاکی کے اولپئینز، انٹر نیشنل کھلاڑیوں، گرائونڈ میں اور ہاکی کے آ ر گنائزر کو جن کی مالی پوزیشن بہت زیادہ مستحکم نہیں ہے ان کی معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے ہاکی ویلفئیر فائونڈیشن بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مختلف سابق اور موجودہ ہاکی اولمپئینزاور انٹر نیشنل کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جنہوں نے اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

جس کے بعد میں پی او اے کے سکریٹری خالد محمود،پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن، بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے اعلی افسران سے ملاقاتیں کی ہیں جنہوں نے بھی اس سلسلے میں تعاون کا یقین دلایا ہے، میں نے اس سلسلے میں سابق قومی کپتان اختر رسول، منظورجونیئر، اسد ملک سے بھی ملاقات کی جنہوں نے اس اقدام کو بروقت قرار دیا ہے، نوید عالم نے بتایا کہ فائونڈیشن کو رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔

 اس کے آئین کی تیاری کے سلسلے میں جو تجاویز سامنے آئی ہے وہ وکلاء کی ٹیم کو دے دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ فائونڈیشن کے تحت کھلاڑیوں ہیلتھ اسکیم کارڈ جاری کیا جائے گا، مالی طور پر مضبوط نہ ہونے والے کھلاڑیوں کے بچوں کی شادی کے سلسلے میں تعاون کیا جائے گا،پنجاب حکومت نے اس حوالے سے بھر پور مدد کا وعدہ کیا ہے

*پاکستان کے نمبر ون بائو لر علی سوریا کی ہائی سیریز 707 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں دبنگ انٹری دی ، کوالیفائنگ رائونڈ میں علی سوریا نے ایک گیم میں سب سے زیادہ 707 اسکور بنا ڈالے اور فائنل رائونڈ کیلئے مضبوط امیدوار بھی بن گئے ۔ ٹورنامنٹ میں علی سوریا سمیت چار پاکستانی بولرز حصہ لے رہے ہیں۔

 جن میں سکندر حیات، رانا افضال اور محمد صالح شامل ہیں۔ ورچوئل ایکسز کے سی ای او اور پاکستان ٹین پن بولنگ کے نائب صدر خواجہ احمد مستقیم پاکستانی ٹیم کی کوچنگ اور منیجر کے فرائض انجام دے رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز فارم میں ہیں اس مرتبہ پاکستان کے چیمپیئن بننے کے قوی امکانات ہیں، تمام بولرز نے ایونٹ کے حوالے سے بہت تیاری کی ہے انشاء اللہ پاکستان ٹائٹل جیت کر وطن لوٹے گا ۔ ٹورنامنٹ میں 20 ممالک کے بہترین بولرز شرکت کررہے ہیں۔

  یہ چیمپیئن شپ 17 مارچ تک جاری رہے گی، پاکستان ٹین پن بو لنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے علی سوریا کو چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علی سوریا پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

*قومی ہاکی ٹیم کے نئے غیر ملکی ہیڈکوچ ہالینڈ رولنٹ اولٹیمنز نے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں اپنی ذمے داری سنبھال لی، پی ایچ ایف نے ان سےدو سال کے لئے معاہدہ کیا ہے، پہلے روز نئے کوچ نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچی اور کھیل میں مہارت کیسے حاصل کی جائےاس حوالے سے مختلف تصاویر کی مدد سے انہیں لیکچربھی دیئے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کوئی بھی کوچ پاکستان ہاکی کو راتوں رات جیت کے ٹریک پر نہیں لاسکتا، انہوں نے اولمپکس گیمز میں رسائی کو ہدف بنالیا۔

 جبکہ ایشین گیمز اور ورلڈ کپ کو بھی اہم ایونٹ قرار دیا ، انہوں نے کہا کہپاکستان ٹیم کو ٹاپ فائیو میں لانا چیلنج سے کم نہیں ہوگا ، نہوں نے کہا کہ 2020 ءکے اولمکپس میں رسائی حاصل کرنا انکا ہدف ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ایشین گیمز میں کامیابی حاصل کی جائے ،، اس لئے انکی نظر میں کامن ویلتھ گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کی نسبت ایشین گیمز اور ورلڈ کپ زیادہ اہم ایونٹ ہیں ایشین گیمز سے اولمپک میں براہ راست شرکت کو موقع ملتا ہے۔

 جبکہ ورلڈ کپ آپ کو عالمی چیمپیئن بنواتا ہے ، 13 ویں نمبر کی ٹیم سے کامن ویلتھ گیمز سمیت دیگر مقابلوں میں کامیابی کی توقع نہ کی جائے، وننگ ٹریک پر آنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی ، ڈومیسٹک اسٹرکچر ، فٹنس میں بہتری اور ٹیکنکلی مضبوط کرنا پڑے گا ، 2004ءمیں پاکستان کی ٹیم پانچ بہترین ٹیموں میں شامل تھی تاہم موجودہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں 13 ویں نمبر پر ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ ستمبر 2020 تک پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائینگے۔

تازہ ترین
تازہ ترین