• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹیڈ فلم 'دی انکریڈیبلز 2کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

 اینیمیٹیڈ فلم 'دی انکریڈیبلز 2کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

2004میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرواینیمیٹیڈ فلم دی انکریڈیبلز کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ اس سلسلے کی سیکوئل فلم 'دی انکریڈیبلز 2کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارو رائٹربریڈ برڈ کی اس ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سُپر ہیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو مشکل میں گرفتار لوگوں کی مدد کرتا ہے تاہم اپنی گھریلو زندگی کے آغاز پر اپنا مشن روک کر ریٹائر ہو جاتا ہے ۔


اپنی فیملی کے ساتھ زندگی بسر کرتے اس کرائم فائٹر کی زندگی میں ایک ایسا مرحلہ آتا ہے جب اسے ایک بار پھر سے سپر ہیروں کا روپ دھار کر عوام کی مددکیلئے نکلنا پڑتا ہے تاہم اس بار یہ تنہا نہیں ہوتا اس کے ساتھ اس کی فیملی بھی سُپر ہیرو بن کر جرائم کے خلاف لڑنے کا ارادہ کر لیتے ہیں۔

 اینیمیٹیڈ فلم 'دی انکریڈیبلز 2کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

جان واکر اور نکول پیراڈزکی پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار سیموئیل ایل جیکسن ،ہولی ہنٹر، جان ریٹ زینبرگ، کریگ نیلسن،ہک میلنر اورسارا وویل کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

فلم 15جولائی کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

تازہ ترین