• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سینیٹ میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ شیری رحمان کی قابلیت سے انکار نہیں لیکن پی پی کی امیدوار ہونے کی وجہ سے اُنہیں ووٹ دینا مناسب نہیں، پیپلز پارٹی نے دس برسوں میںصوبے کو تباہ کردیا،اور کراچی کو نوچ کھایا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ کے عوام کی اکثریت پیپلز پارٹی سے نالاں ہے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کریں گے۔ ہم نے پی پی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئےسلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے سے معذرت کی تھی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کو روکنا اور آگے بڑھنا ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کا وفد عمران اسماعیل کی قیادت میں ایم کیوایم بہادرآباد مرکز پہنچا، پی ٹی آئی وفد میں عمران اسماعیل،اعظم سواتی،حلیم عادل شیخ شامل تھے۔

ایم کیوایم کےوفد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا استقبال کیا ، ایم کیوایم وفد میں عامرخان ،فیصل سبزواری،امین الحق شامل تھے۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات کی بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سینیٹ کیلئےاعظم سواتی کواپوزیشن لیڈرنامزد کیاہے ۔

تازہ ترین