• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے اسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے الیکٹرک کارز آگئیں

فرانس کے اسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے الیکٹرک کارز آگئیں

اسپتالوں میں مریضوں کو وارڈ یا آپریشن تھیٹر تک لے جانے کیلئے وہیل چیئر یا اسٹریچر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن جناب فرانس کے اسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے تو منی لگژری کارز آگئی ہیں۔


فرانس کے ایک چلڈرن اسپتال میں ننھے مریضوں کو خوش کرنے اور اُنکی اُداسی دور کرنے کیلئے اسپتال میں منی الیکٹرک ٹوائے کارلے آئے جس میں بیٹھ کر بچے اپنے وارڈ سے سرجری روم تک کا سفر کرتے ہیں ۔

ٹوائے کار میں بیٹھ کر بچے اب نہ صرف خوشی خوشی سرجری کروانے جاتے ہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے چھائی بوریت اور اُداسی بھی دور ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین