• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوہائیو میں سرد موسم نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا

 اوہائیو میں سرد موسم نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

سرد موسم کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا امریکا میں ڈرائیورز کو اُس وقت پیش آیا جب پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔


یہ واقعہ امریکی ریاست اوہائیو کی کاؤنٹی Morrowکی ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب سخت سردی سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی اور یوں ایک نہ دو بلکہ 80 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

گاڑیوں کے اس خطرناک تصادم کے باعث کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

تازہ ترین