• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس:121فٹ بلند رولر کوسٹر کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا

ٹیکساس:121فٹ بلند رولر کوسٹر کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا

یوں تو دنیا میں ایڈنچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب بعد اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہیں بلندو بالا رولر کوسٹر کے مزے لینا مہنگا پڑ گیا ہے۔


جی ہاں،یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے امیوزمینٹ پارک سکس فلیگ فیسٹا میں پیش آیا جب کچھ افراد 121فٹ بلند بیٹ مین رولر کوسٹر کے مزے لے رہے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے زمین سے کئی فٹ اونچائی پر رولر کوسٹر پھنس گئی۔

رپورٹ کے مطابق پینتالیس منٹ تک رولر کوسٹر میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے فی الوقت رولر کوسٹر بند کردی گئی ہے۔

تازہ ترین