• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں شاطر چوردکاندار کے سامنے11ہزار پاؤنڈکا گٹار لے اُڑے


برطانوی کاؤنٹی اسیکس میں شاطر چور دکاندار کو چکما دینے میں کامیاب ہو گئے اورنہایت چالاکی سے 11ہزار پاؤنڈ کا قیمتی گٹار لے اُڑے۔

جی ہاں یہ اُدھیڑ عمرجوڑا ایک میوزک شاپ میں کسٹمر بن کے آیا اوربہترین گٹار خریدنے کا ڈرامہ کرتے ہوئے شاپ میں مٹر گشت کرنے لگا ۔

برطانیہ میں شاطر چوردکاندار کے سامنے11ہزار پاؤنڈکا گٹار لے اُڑے

اس دوران جیسے ہی دکاندار کی توجہ دوسری جانب مرکوز ہوئی شاطر چو رنے سب سے بہترین اور مہنگا گٹار اُٹھا کر خاتون کے کوٹ میں چھپا دیا اور لمحوں میں شاپ سے بھاگ نکلا۔

چور تو گرفت میں نہ اایا تاہم تمام کاروائی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی ۔ میوزک شاپ کے مالک نے اس چوروں کو پکڑنے والے کیلئے 1ہزار پاؤنڈ رقم کا اعلان کیا ہے جبکہ پولیس بھی ان چالاک چوروں کی تلاش میں مصروف ہے۔

تازہ ترین