• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس کا این ای ڈی یونیورسٹی میں سرچ آپریشن

 اینٹی نارکوٹکس فورس کا این ای ڈی یونیورسٹی میں سرچ آپریشن

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی نوابشاہ میں سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات مہم جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق مہم کے سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی اور قائد اعظم یونیورسٹی نوابشاہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں دونوں یونیورسٹیوں کے کینٹین، ایڈمنسٹریشن ایریا اور ہاسٹلز کی تلاشی لی گئی۔

اس سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔

تازہ ترین