• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں فلم 'ریڈی پلیئر ون کےپریمیئر کا انعقاد

ٹیکساس میں فلم 'ریڈی پلیئر ون کےپریمیئر کا انعقاد

ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار و پروڈیوسر اسٹیون اسپیلبرگ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم 'ریڈی پلیئر ون کا ٹیکساس میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقد کیا گیا۔

ٹیکساس میں جاری SXSW فلم فیسٹیول میں فلم ریڈی پلیئر ون کے پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔


فلم کے ستارے ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جبکہ فلم کی کاسٹ اور دیگر کریوفلم کی کامیابی کیلئے بھی پر امید دکھائی دیا۔

امریکی رائٹرErnest Cline کی اس فلم کو اسپیلبرگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیلبرگ نے پروڈیو کشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں۔

ٹیکساس میں فلم 'ریڈی پلیئر ون کےپریمیئر کا انعقاد

ایکشن اور تھرل سے بھرپور منا ظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کے شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے لیے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے۔

گیمنگ کی اس تخیلاتی دنیا میں جہاں ایک طرف یہ نوجوان حیرت انگیز تجربات کا سامنا کرتا ہے وہیں دیگر ماہر پلیئرز کی ٹیم کے ساتھ مل کر یہ نوجوان پلیئر دیوہیکل بلاؤں اور روبوٹس سے بھی جیت کی جنگ لڑتا دکھائی دیتاہے۔

ٹیکساس میں فلم 'ریڈی پلیئر ون کےپریمیئر کا انعقاد

فینٹسی سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم میں اداکار ٹائے شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وارنر بروس پکچرکے بینر تلے 30مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین