• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی حادثہ کے بعد بنگلہ دیشی ایئرلائن کی نیپال کے لیے پروازیں بند

فضائی حادثہ کے بعد بنگلہ دیشی ایئرلائن کی نیپال کے لیے پروازیں بند

نیپال میں حادثے کا شکار ہونے والی بنگلہ دیشی ایئرلائن نے نیپال کے لیےاپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔

ترجمان ایئرلائن کے مطابق طیاروں کی کمی کے باعث نیپال کے لیے پروازیں بند کی جا رہی ہیں۔ تاہم بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔

یادر ہے کہ پیرکو نیپال میں بنگلہ ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا، حادثے میں اکیاون افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے تھے، حادثے کے بعد بنگلہ ایئر لائن اور نیپال ایئرپورٹ حکام نے حادثے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالی تھی۔

دوسری طرف چیئرمین بنگلہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

تازہ ترین