• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خا ن کویو کے ایشین فلم فیسٹیول میں ایوارڈسے نوازا گیا

 ماہرہ خا ن کویو کے ایشین فلم فیسٹیول میں ایوارڈسے نوازا گیا

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خا ن کو یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں خاص ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

لندن میں 20ویں یو کےایشین فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا،جس میں ماہرہ خان کو خاص ایوارڈسے نوازاگیا،یہ ایوارڈ انہیں فلموں میں خدمات اور ایکٹوازم پر دیاگیاہے۔


ماہرہ خان نے ایوارڈ خود لندن میں وصول کیا اور اپنے بیٹے اذلان کو ڈیڈیکیٹ کیا۔

 ماہرہ خا ن کویو کے ایشین فلم فیسٹیول میں ایوارڈسے نوازا گیا

لندن میں یو کے ایشین فلم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب جاری ہے جس میں بالی ووڈ سمیت پاکستان فلم انڈسٹری کیبہت سی شخصیات نے شریک ہوئیں۔

 ماہرہ خا ن کویو کے ایشین فلم فیسٹیول میں ایوارڈسے نوازا گیا

یوکے فلم فیسٹیول کی تقریب میں پاکستانی اداکار آمنہ شیخ، صنم سعید اور عدنان ملک نے بھی شرکت کی،بالی ووڈ کی نامور اداکارائیں بھی تقریب میں نظر آئیں۔

اس موقع پر ماہرہ خان کے ساتھ فلم فیسٹیول میں ایک نشست کا بھی اہتمام کیاگیا، فیسٹیول 12 روز تک جاری رہے گا جو کہ 25 مارچ کو اختتام پذیرہو گا۔

تازہ ترین