عراق میں شامی سرحد کے قریب امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر عملےکے7 ارکان ہلاک ہو گئے۔
میڈیا کے مطابق حادثہ عراق کے مغربی صوبے انبارمیں شامی سرحد کے قریب پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شینوک ہیلی کاپٹر اسلحے کی ترسیل کررہا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کی جائیں گی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔