• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رانی مکھرجی کی نئی فلم”ہچکی“ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

رانی مکھرجی کی نئی فلم”ہچکی“ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

کراچی (جنگ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی اپنی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے تقریباً چار برس بعد بالی ووڈ کی نئی فلم ”ہچکی“ کے ذریعے بڑے پردے پر بالکل منفرد انداز میں واپس آرہی ہیں۔ ”رانی “ کے مداحوں کو اُن کی فلم کے پہلے ٹریلر کا طویل عرصے سے انتظار تھا جسے اب ریلیز بھی کردیا گیا ہے ۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر اُن کی نئی فلم کے ٹریلر کو پسند کرنے والوں کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی ہے۔رانی مکھر جی 2014ءمیں آخری مرتبہ فلم ”مردانی“ میں کام کرتی نظر آئی تھیں۔

رانی مکھرجی کی نئی فلم”ہچکی“ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

رانی مکھرجی کے مداحوں نے اُن کی نئی فلم میں منفرد اداکاری ، دلچسپ کہانی اور فلمی دُنیا میں طویل عرصے بعد واپسی پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

ہرشدیپ کی آواز میں فلم کا ساؤنڈ ٹریک بھی پسند کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ فلم بینوں نے فلم کے ٹریلر میں رانی کی جاندار اداکاری کو دیکھتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ فلم شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔


اس فلم کی کہانی اعصابی مرض (ٹیوریٹ سنڈروم) میں مبتلا اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جو بچوں کو پڑھانے کے دوران ہچکیاں لینا شروع کردیتی ہے اور پھر پورے اسکول میں خود ہی مذاق بن کر رہ جاتی ہے۔

فلم کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ زندگی کی حقیقتوں سے مایوس نہیں ہونا چاہئے چاہے وہ کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہوں۔ یش راج فلمز کے بینر تلے تخلیق کی گئی بالی ووڈ فلم ”ہچکی“ 23مارچ کو دُنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جبکہ پاکستان بھر میں یہ فلم ”جیو فلمز“ کے تعاون سے ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین