• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات بھر اجلاس کے بعد پرسوں صبح وہ فیصلہ ہوا۔
شہ سرخیاں اس کے بعد بنیں۔
وہ دیوتاؤں کا اجلاس تھا۔
اسے ایک دیوی کی شکایت پر طلب کیا گیا تھا۔
دیوی کا کہنا تھا کہ اسکی مانگ کے ستارے غائب ہیں۔
کسی نے خیال ظاہر کیا، ستارے بکھر گئے۔
کسی نے اندازہ لگایا، ستارے ٹوٹ گئے۔
کسی کو گمان تھا، ستارے بلیک ہول میں بدل گئے۔
رات بھر دیوتاؤں نے ستاروں کو تلاش کیا۔
قریب اور دور کی کائناتوں میں جھانکا۔
لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔
علی الصباح دیوتاؤں نے اسٹیفن ہاکنگ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔
(کہانی پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر رائے دیں 00923004647998)

تازہ ترین