• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جرمن چانسلر آج فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گی

جرمن چانسلر انگیلا مرکل آج( جمعہ) دورہ فرانس کے دوران صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گی۔ انگیلا مرکل کاچوتھی مرتبہ جرمن چانسلربننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنما یورو زون میں اصلاحات اور دیگر کئی اہم یورپی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انگیلا میرکل چوتھی مرتبہ چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی بیرونی ملک کا دورہ کر رہی ہیں۔

جرمن اور فرانس یورپ میں اہم اتحادی ممالک قرار دیے جاتے ہیں۔ ان دونوں ریاستوں کی کوشش ہے کہ یورپی پالیسیوں میں اصلاحات کرتے ہوئے اس براعظم کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

تازہ ترین