پی ایس ایل کے پلے آف میں کون ہو گا اِن ،کون آؤٹ، اگر مگر کے کھیل نے آج کا دن دلچسپ بنادیا ۔ آخری دن آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جب کہ دوسرا کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔
آج کے دن کھیلے جانے والے پہلے میچ میں اگر پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا تو اس کی پلے آف کی سیٹ پکی ہو جائے گی اور دن کا دوسرا میچ کراچی کنگز کے لئے ڈو اور ڈائی بن جائے گا ۔
اگر لاہور قلندرز جیت گئے تو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دونوں کو پلے آف کا ٹکٹ مل جائے گا۔
دوسری جانب اگر کراچی آج اسلام آباد سے جیتا تو پلے آف میں جگہ بنا لے گا، ہار گیا تو ملتان سلطانز سے رن ریٹ پر اس کا مقابلہ ہوگا۔
کوئٹہ ،اسلام آباد پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنا چکےہیں جبکہ لاہور قلندرز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہیں۔