• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے رہائشی خراب گوشت کھانے سے بچ گئے

پنجاب کے رہائشی خراب گوشت کھانے سے بچ گئے

پنجاب فوڈاتھارٹی میٹ سیفٹی ٹیمزنے پنجاب بھرمیں میٹ پوائنٹس کی چیکنگ کرکے مختلف شہروں میں41میٹ پوائنٹ سیل کردیے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ کے4پوائنٹ سمیت کل19پوائنٹ سیل کیے،نارتھ پنجاب میں11پوائنٹ سیل،47 کوجرمانےکیے جبکہ ساؤتھ پنجاب میں9میٹ پوائنٹ سیل کرکے 30 کوجرمانہ کیا۔

نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ صوبے میں814میٹ پوائنٹ کی چیکنگ کی گئی اور 121 کوجرمانہ جبکہ 216کو وارننگ جاری کی گئی، انہوں نے بتایا کہ 10من سےزائد ناقص چکن،مٹن اوربیف موقع پرتلف کیا، سپر اسٹورز اور شاپنگ سنٹرزمیں گوشت کاؤنٹرز بھی چیک کیے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مزید کہا کہ بہترین گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے میٹ سیفٹی ٹیمزبنادیں۔

تازہ ترین