• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراک اوباما کے زیر استعمال رہنے والی میز ہمیشہ کیلئے محفوظ کردی گئی


ویتنامی دارالحکومت ہنوئی میں ایک ر یسٹورنٹ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے زیر استعمال رہنے والی میز کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوباما ویتنام کے ذاتی دورے کے دوران اس ریسٹورنٹ کے پاس سے گزرے تھے اور یہاں بیٹھ کرکچھ کھایا تھا۔

باراک اوباما کے زیر استعمال رہنے والی میز ہمیشہ کیلئے محفوظ کردی گئی

اس کے بعد سے یہ میز سب کی توجہ کا مرکز رہی اور ہر شخص اس پر بیٹھ کر اپنی تصاویر بنوانا ضروری سمجھنے لگا جس سے میز خراب ہونے کا احتمال پیدا ہوگیا اوراسی وجہ سے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے سابق امریکی صدر کی اس یادگار آمد کو مزید یادگار بنانے کیلئے ان کے زیر استعمال رہنے والی میز کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا ہے ۔

اسکے گرد شیشے کی دیوار کھڑی کردی ہے جبکہ تاریخی میز پر وہ چھری کانٹے اور دیگر اشیائبھی نظر آتی ہیں جو صدر اوباما نے استعمال کئے تھے۔

تازہ ترین