• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی اب امتحانات میں سوالات کا حصہ بھی بننے لگے


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنے کھیل کے لئے ہی نہیں شخصیت کے لیے بھی کافی مقبول ہیں۔

اسی مقبولیت کے پیش نظر ویرات کوہلی اب نوجوانوں کے لئے مثالی کھلاڑی کے طور پر امتحانات میں سوالات کا حصہ بھی بننے لگے ہیں۔

ویرات کوہلی اب امتحانات میں سوالات کا حصہ بھی بننے لگے

جی ہاں،مغربی بنگال کے دسویں کے بورڈ امتحان میں انگریزی کے پرچہ میں کوہلی کی زندگی سے متعلق اہم سوال پوچھا گیا تو سب حیران رہ گئے۔

ٹی وی پر اکثر کوہلی کو دیکھنے والے طالب علموں کے لئے یہ کافی حیران کن سوال رہا لیکن ان کے لیے ساتھ ہی یہ 10 نمبرات کے حصول کا آسان راستہ بھی تھا۔اس سوال میں کوہلی پر ایک مختصر مضمون لکھنے کے لیے کہا گیا تھاجس پر کئی طلبہ نے حیرانی کے ساتھ خوشی بھی ظاہرکی۔

تازہ ترین