• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سر براہ نامزد

ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سر براہ نامزد

حکومت پاکستان نے ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سر براہ نامزد کر دیا۔

ائیر مارشل مجاہد انور خان 23دسمبر 1962 کو پیدا ہوئے ، انہوں نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر ، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل حاصل کیے۔

اپنے شاندار کیرئیر کے دوران ائیر مارشل مجاہد انور خان نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ،F-16کی دو ائیر بیسسز اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمبیٹ کمانڈر اسکول، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن ، ائیر وار کالج فیصل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ چیف آف دی ائیر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) ، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز ) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ائیر مارشل مجاہد انور خان آجکل ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (سپورٹ ) اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس اسٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑائے ہیں جن میں MFI-17, T-37, FT-5, F-6, F-16شامل ہیں۔

اُنہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ء امتیاز (ملٹری)سے نوازا جا چکا ہے۔

تازہ ترین