• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک۔ویسٹ انڈیزسیریز: ٹکٹوں کی قیمتیں نصف کردی گئیں

پاک۔ویسٹ انڈیزسیریز: ٹکٹوں کی قیمتیں نصف کردی گئیں

کراچی میں کرکٹ شائقین کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کہ پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں نصف کردیں۔ ٹکٹ کم سے کم 500 اورزیادہ سے زیادہ 6000روپے کا ہوگا ۔

میچ کے ٹکٹ کوریئر کمپنی کی مختلف شاخوں پر دستیاب ہوں گے،ٹکٹ آن لائن بھی فروخت کی جائیں گی۔

پاکستان ویسٹ انڈیزسیریزکے میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز یکم سےتین اپریل تک کھیلےجائیں گے۔

تازہ ترین