• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندر میاں کا بائیک رائیڈنگ کا شوق ادھورا رہ گیا


یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی بائیک رائیڈنگ کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس شرارتی بندر ہی دیکھ لیں جواپنی منی موٹر سائیکل چلا کر بائیک رائیڈنگ کا شوق پورا کررہاہے۔

جی ہاں، ی مناظر انڈونیشیا میں دیکھے گئے جہاں ایک بندر اپنی منی موٹر سائیکل تیزی سے چلارہا تھا کہ اس دوران ایک بچہ آگیا اور یوں جہاں بندرمیاں کا شوق ادھورا رہ گیا ۔

شرارتی بندر کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین