آپ آف لائن ہیں
منگل14؍ محرم الحرام 1440 ھ25؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی، ملزمان پر الزام زیادتی کا، مقدمہ اسلحے کا درج

کراچی کے علاقے سمن آباد سے گرفتار 4 ملزمان پر لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام لگا کر کیا کراچی پولیس عدالت میں اپنے دعوے سے مکر گئی؟

ڈی آئی جی ویسٹ میڈیا میں گزشتہ روز ملزمان پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگاتےرہے، جبکہ عدالت میں پولیس نے ملزمان سے صرف غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی ظاہرکی۔

چاروں ملزمان کے خلاف صرف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، میڈیا میں ملزمان سے ویڈیوز کی برآمدگی کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

عدالت میں ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا ذکرتک نہیں ہے ۔

چاروں ملزمان کو عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں